نوجوان کی مگرمچھ پر سواری

0
120

بھارت: (ہاٹ لائن نیوز) لوگوں کو مختلف جانوروں کیساتھ بائیک چلاتے ہوئے تو آپ نے دیکھاہوگا لیکن کسی نے خونخوار مگرمچھ کے ساتھ ایسا کرنے کی جرات ہرگز نہیں کی ہوگی ۔

پڑوسی ملک بھارت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو دیکھ کر آپ کا بھی یقیناً خون خشک ہو جائے گا۔

بھارت میں ایک نوجوان کو دیوہیکل اور خطرناک مگرمچھ کیساتھ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کو موٹرسائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک بڑے مگرمچھ کو موٹر سائیکل کی سیٹ کیساتھ باندھ کر سیٹ کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔

Leave a reply