نوجوان کی بیوی سمیت چار بچوں کو زہر دے کر خودکشی
ہاٹ لائن نیوز : ننگرپارکر کے گاؤں کویا میں ٹھاکر برادری کے ایک فرد نے اپنی بیوی سمیت چار بچوں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی ننگرپارکر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تاہم پولیس نے کہا کہ انتہائی اقدام اٹھانے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ کہناقبل از وقت ہے۔