نوجوان کوکرتب دیکھانامہنگاپڑگیا

ہاٹ لائن نیوز : ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چینی نوجوان آگ کاکرتب دیکھانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام ہوجاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوتا ہے۔
ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ چینی آدمی اپنے دانتوں سے لائٹر توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن لائٹرسے اچانک اس کے چہرے پر آگ بھڑک اٹھتی ہے ، حالانکہ شعلےچند سیکنڈ تک جاری رہے، لیکن ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر نے ہالی ووڈ کے مشہور ‘گوسٹ رائڈر’ کی یاد دلادی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کو خوشقسمت قرار دیا کیونکہ وہ ایک بہت بڑےحادثہ سےبچ گیاتھا۔