نوجوان مسلمانوں نے قرآن کی بے حرمتی رکوا دی

0
156

ہاٹ لائن نیوز : ہالینڈ میں نوجوان مسلمانوں نے پولیس سے لڑ کر قرآن پاک کی بے حرمتی روک دی۔

روٹرڈیم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا منصوبہ ایڈون ویگنسفیلڈ نے تیار کیا تھا، جو پیٹریاٹک یورپین اگینسٹ دی اسلامائزیشن آف دی ویسٹ (PEGIDA) تحریک کے رہنما تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پیگیڈا نے قرآن کو جلانے کے لیے ارنہم انتظامیہ سے اجازت لی تھی۔ اچانک ایک گروہ نمودار ہوا اور قرآن پاک کو جلانے کی تقریب کو خراب کر دیا۔

اس موقع پر تصادم کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے احکامات نہ ماننے پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Leave a reply