
ہاٹ لائن نیوز : انسٹاگرام نوجوانوں کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی فوٹو شیئرنگ ایپ ہے اور وہ دن رات اس میں مصروف رہتے ہیں۔
اسی لیے میٹا نے 18 سال سے کم عمر کے انسٹاگرام صارفین کو ایپ کا استعمال کرتے ہوئے دیر تک جاگنے سے روکنے کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے۔
انسٹاگرام نے 18 سال سے کم عمر کے اکاؤنٹس کو رات گئے تک ایپ استعمال کرنے سے روکنے کے لیے نوٹیفیکیشن بھیجنے کا ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رات گئے تک ایپلی کیشن استعمال کرنے والے نوجوانوں کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا جس میں انہیں سونے کا مشورہ دیا جائے گا اور نوجوانوں کو یہ اطلاع ہر 10 منٹ بعد موصول ہوگی۔