نوجوانوں میں دمہ کے خطرے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

0
56

ٹیکساس: ( ہاٹ لائن نیوز) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ کے بخارات ایسے نوجوانوں میں بھی دمے کے خطرات بڑھا دیتے ہیں جنہوں نے کبھی سگریٹ بھی نہیں پی ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ عام سگریٹ کے مقابلے میں ای سگریٹ میں کم زہریلے مادے ہوتے ہیں، تاہم ان میں موجود نقصان دہ کیمیکلز کا مرکب سانس کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے ۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے استعمال کو ختم کرنے کیلیے متعدد اقدامات کرنا ہوں گے ، جس میں ای سگریٹ کے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ، سخت ضابطوں کا نفاذ کرنا اور ذہنی صحت کے حوالے سے متبادل طریقہ کار کو فروغ دینا شامل ہے۔

دمے کی حالت میں گھرگھراہٹ، کھانسی ، سانس پھولنا اور سینے میں جکڑن ہوتی ہے ۔

Leave a reply