ہاٹ لائن نیوز : ایلیٹ ٹریبونل میں میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔
درخواست گزار شاہد اورکزئی دوسری بار بھی عدالت کے طلب کرنے پر پیش نہ ہوئے ۔
عدالت نےدرخواست گزارکو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کرنیکا آخری موقع دےدیا ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ شاہد اورکزئی کل تک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں ، درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔رجسٹرار آفس نے اپیل پر 3 اعتراضات لگائے تھے ۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی اپیل کے ساتھ نہیں لگائی گئی، شاہد اورکزئی نہ وہ حلقے کا ووٹر ہے اور نہ ہی متاثرہ فریق ہے ۔