نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

0
147

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آ رہے ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم بیان جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’معمار پاکستان اور رہبر عوام میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں تشریف لائیں گے ۔

https://x.com/Marriyum_A/status/1701581380730200530?s=20

Leave a reply