نواز شریف کی واپسی میں تبدیلی ؟
اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام حتمی ہے، پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف سب سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، وہ متحدہ امارات میں بھی قیام کریں گے، جس کے بعد وہ 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہو چکا ہے، ان کی واپسی کی خبریں مصالحتی گروپ پھیلا رہا ہے جو ہے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نہ تو کوئی مفاہمتی گروپ ہے اور نہ ہی کوئی مزاحمتی گروپ، میں نواز شریف کی واپسی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔