نواز شریف کی نااہلی کیسے ختم ہوگی ؟

0
145

ہاٹ لائن نیوز ، قانونی ماہر اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں ، جب تک آئین میں ترامیم نہیں ہوتی نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہو سکتی ۔

اسوقت اسمبلی موجود نہیں ہے اس لیے ترامیم نہیں ہوسکتی ، ترامیم کے بغیر سپریم کورٹ کی سزا میں رعایت نہیں ہو سکتی ، جس ہائی کمشنر نے نواز شریف کوسی آف کیا اسکے خلاف کاروائی ہونا چاہے ، ایک مجرم کو پروٹوکول دینا قانونا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان ایشو پر دوبارہ بات چیت کی جائے اور قومی پالیسی بنائی جائے ، موجودہ افغان ایشو اور پالیسی سے افراتفری پھیلے گی ، تمام افغان مہاجرین کو رجسٹرد کیا جائے اور پالیسی بنائی جائے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کے بغیر کوئی الیکشن نہیں ہو سکتا ۔

Leave a reply