ہاٹ لائن نیوز : نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی ۔
اپیل پاکستان عوامی محاذکےسربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نےدائر کی ہے ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا ، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے ،نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے ۔
اپیل رجسٹراد افس میں موجود ہے سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر اپیل سماعت کے لیے مقرر کی جائیگی ۔
جبکہ اپیل کندہ کی جانب سے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گے لیکن آر اوز نے مسترد کر دئیے ۔