نواز شریف نےواپسی کی ٹکٹ بک کرالی

5
256

لندن: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق نواز شریف نے 21 اکتوبر کے لیے واپسی کا ٹکٹ بک کرایا ہے، وہ ابوظہبی اور پھر لاہور پہنچیں گے۔

مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی وطن واپسی پر 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے لیے اب نئی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مینار پاکستان کے جلسے سے کارکنوں سے صرف نواز شریف ہی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے اس سے قبل وطن واپسی پر احتساب کی جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم شہباز شریف کے مشورے اور لیگی قیادت کے مشورے پر نواز شریف اب اس بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

5 comments

  1. dobry sklep 22 March, 2024 at 02:37 Reply

    I do accept as true with all of the ideas you have offered
    on your post. They’re really convincing and can definitely work.
    Nonetheless, the posts are too brief for beginners.
    May you please prolong them a little from next time?
    Thanks for the post. I saw similar here: Sklep online

Leave a reply