نوازشریف کے حق میں ریلی نکالنے کی سزا

0
117

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نواز شریف کے حق میں ریلی نکالنے کے دوران پولیس اہلکاروں سے الجھنے کے مقدمے پر لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ملک افضل کھوکھر اور ملک اعظم کو دوبارہ طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

سیف الملوک کھوکھر ،ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔

پولیس تھانہ نواب ٹاؤن نے مقدمہ درج کررکھا ہے ، پولیس نے سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرنے کی رپورٹ پیش کی تھی ، عدالت نے رپورٹ مسترد کرکے ملزمان کو طلب کیا تھا ۔

Leave a reply