نوازشریف کی واپسی کاپلان سامنےآگیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا مجوزہ منصوبہ سامنے آگیا۔ نواز شریف کے 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان کے مطابق امکان ہے کہ وہ 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں سے وہ 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دبئی سے چین اور قطر جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
وطن واپسی سے دو روز قبل ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 19 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کی شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے اور حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے براہ راست مینار پاکستان پہنچیں گے۔
نواز شریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن نے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کو 4 بجے مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔