نوازشریف کی حالت کیسی ہے؟ بڑی خبرسامنے آگئی
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نواز شریف دل کے مرض میں مبتلا ہیں ، رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ۔
برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ، برطانوی معالج کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی سینے میں دل کے عارضے کی علامات ہیں، نواز شریف کو شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور اینجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ ہوتا رہا ، نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا، نواز شریف میں انجائنا کی علامات اور کورونا وبا کی وجہ سےپاکستان جانے سے روک دیا تھا، جب نواز شریف میں مرض کی علامات بڑھ گئیں تو ان کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی انجیو پلاسٹی نومبر 2022 میں کی گئی، اس دوران نواز شریف کو سٹنٹ بھی ڈالے گئے ۔
You are truly a excellent webmaster. The site loading velocity is amazing.
It kind of feels that you are doing any distinctive trick.
Also, the contents are masterpiece. you have done a
fantastic job in this subject! Similar here: sklep online and also here:
Sklep online