نوازشریف وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبرآگئی 22

نوازشریف وطن واپسی سےمتعلق بڑی خبرآگئی

لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ڈاکٹروں نے وطن واپسی سےخبردارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کو علاج مکمل ہونےتک غیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کی گئی ہے۔معالجین نے یہ مشورہ برطانیہ میں نیاکورونا سب ویرینٹ سامنے آنے کے بعد دیا۔
خیال رہے کہ پاسپورٹ اجرا کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ نوازشریف واپس آجائیں گے لیکن فی الحال ان کی وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں