ننھے طالب علم نے آئن سٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا

ہاٹ لائن نیوز : 12 سالہ برطانوی طالب علم نے ذہانت میں مشہور سائنسدانوں البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روری بڈ ویل نامی برطانوی طالب علم نے بغیر تیاری کے ذہانت کے ٹیسٹ میں 162 سکور کیے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ دونوں کا آئی کیو تقریباً 160 تھا۔
طالب علم کی والدہ کے مطابق، اس کے بیٹے کو ایک ناقابل یقین دماغ سے نوازا گیا ہے اور اس میں معلومات پر عملدرآمد اور یاد رکھنے کی اعلیٰ صلاحیت ہے۔