ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
نعمان علی نےانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزجیتنےمیں اہم کرداراداکیا۔ انہوں نےسیریزمیں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔
اس حوالے سے نعمان علی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ایک اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تاریخی کارکردگی پر ان کا ساتھ دیا۔