نصرت سحر عباسی سیاست چھوڑ کر کینیڈا منتقل

0
122

ہاٹ لائن نیوز : سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر لگاتار 3 بار جیتنے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر 3 بار مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنیں، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی پہلی خاتون تھیں۔

نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور عوام اور خواتین کے مسائل، کرپشن، جعلی بھرتیوں و دیگر اہم مسائل کو اجاگر کیا۔ نصرت سحر عباسی سیاست کو خیرباد کہہ کر کینیڈا چلی گئیں۔

Leave a reply