نسیم شاہ نے الوداع کہہ دیا

0
83

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ 9، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے الوداعی پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے کہا ہے کہ الوداع کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن میرا وقت اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میری وابستگی ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا، “میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا ہے اور سالوں میں بنی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، مجھے ایسا ناقابل یقین موقع فراہم کرنے کے لیے آپ کا شکریہ،”

نسیم شاہ نے جاری پیغام میں کہا کہ میں خاص طور پر ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میں ان کے ساتھ اگلے باب کا منتظر ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں

Leave a reply