نریندر مودی کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہوگیا
ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا خاندان بڑا ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ بچھڑے کا ہے۔ نریندر مودی نے بچھڑے کے ساتھ اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ بچھڑے کا نام ‘دیپ جیوتی’ رکھا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس بچھڑے کا نام دیپ جیوتی رکھا گیا ہے کیونکہ اس کے ماتھے پر چراغ جیسا نشان ہے۔ ویڈیو میں وزیر اعظم کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بنے مندر میں بچھڑے کےساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بچھڑا بھی سرکاری رہائش گاہ کی حدود میں پالی گئی گائے نے دیا ہے۔