نرسوں کوہراساں کرنےوالےگرفتار
ہاٹ لائن نیوز : میمن گوٹھ پولیس نے اسپتال کی نرسوں کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او میمن گوٹھ فیصل ملک کے مطابق گرفتار ملزمان میں واسو اور صابر شامل ہیں۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کیلیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔
گرفتار ملزمان اسپتال کے باہر بیٹھ کر نرسوں کو ہراساں کرتے تھے۔