نذیرچوہان کانمبربھی لگ گیا

1
136

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق ایم پی اے نزیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نزیر چوہان کیخلاف پرانا کیس کھل گیا ، سابق ایم پی اے انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ۔

انسداد دھشت گردی عدالت نے نزیر چوہان کو طلبی کے سمن جاری کیئے تھے ، جس پر نزیر چوہان عدالت میں پیش ہوئے ۔

چونگ پولیس نے نزیر چوہان اور سعد نزیر سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دے کر اخراج رپورٹ بنائی تھی ، نزیر چوہان٫سعد نزیر ٫عابد علی٫ رفاقت علی٫حافظ رضوان ٫قاسم ٫فیصل مقبول اور قمر عباس کی اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔

عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ سے اتفاق نہ ہرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کر دیا اور پروسیکیوشن سے گواہان کی فہرست طلب کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ نزیر چوہان اور دیگر کیخلاف 2022ء میں تھانہ چونگ میں مقدمہ درج ہوا تھا ۔

1 comment

Leave a reply