نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے سپروائزر کو قتل کرڈالا

0
128

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے آپریشن منیجر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

غالب مارکیٹ تھانے میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے آپریشن منیجر غلام رسول کو ان کے دفتر کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مقتول غلام رسول اپنی گاڑی میں دفتر کے سامنے پہنچا اور گاڑی کے ٹرنک سے سامان نکال رہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدنی نامی گارڈ کو کچھ عرصہ قبل برطرف کیا گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم قتل سے متعلق مختلف بیانات دے رہا ہے، تفتیش ابھی جاری ہے۔

Leave a reply