نتائج کا خوف ؛ وائٹ ہاؤس کے باہر آہنی باڑ لگا دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی صدارتی انتخابات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر پولیس اہلکار اور پولیس موبائلیں موجود ہیں جب کہ وائٹ ہاؤس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے۔
کیپٹل کی عمارت کے ارد گرد باڑ اور رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں، جس سے متعدد تاجروں کو احتیاط کے طور پر اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اوریگون، پنسلوانیا اور کیلیفورنیا نے بھی مزید سخت حفاظتی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔









