نانبائی اور قصائی گرفتار

0
83

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں انتظامیہ نے مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق انتظامیہ نے 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے تاہم نانبائی 80 گرام روٹی کے لیے 20 روپے وصول کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ناقص اشیاء فروخت کرنے پر 3 شیر فروش اور 2 قصاب بھی پکڑے گئے، ہول سیلرز اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو 7 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

Leave a reply