ہاٹ لائن نیوز : مولانا رحیم اللہ طارق کو کراچی میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے عالم دین مولانا رحیم اللہ طارق جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کے وقت مولانا رحیم اللہ طارق ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ مقتول کو 2 سے 3 گولیاں ماری گئیں۔
جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔