نامعلوم افراد کی فائرنگ؛پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

0
158

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اے ایس آئی آصف اللہ کو گھر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سٹی پٹرولنگ فورس میں تعینات تھے، وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہےتھےکہ نامعلوم افراد نے انکو قتل کردیا۔

Leave a reply