نادیہ خان کس کی دیوانی ہو گئیں
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ڈرامہ سیریل ” جیسے آپ کی مرضی” میں علیزے کا کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کی اداکاری کی نادیہ خان بھی مداح ہوگئی۔
ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں کرن ملک، جاوید شیخ، میکال ذوالفقار ، درفشاں سلیم ، علی سفینا، علی طاہر اور دیگر نامور اداکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل کی ہدایت کاری صبا حمید نے کی جب کہ یہ ڈرامہ نائلہ جعفری کی تحریر ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے درفشاں سلیم کے کردار کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ’وہ ڈرامے میں نیچرل اداکاری کررہی ہیں ، جس کو دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تو درفشاں سلیم کی فین ہوگئی ہوں