نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

0
88

ہاٹ لائن نیوز : ایک بیٹا، 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے نادرا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سپریم کورٹ نے نادرا کو نوٹس جاری کردیا۔ نادرا کی جانب سے ایک بیٹے کی تین ماؤں کے ریکارڈ کے خلاف صدف کی درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ عمر رضا کی تین مائیں ہیں۔ نوجوان عمر رضا کے والدین علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ ایک جگہ دادی ماں ہے، دوسری جگہ سوتیلی ماں ہے۔ نادرا کے ریکارڈ میں نوجوانوں کی 3 ماؤں کے غلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔

عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Leave a reply