نائب وزیراعظم کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں سماعت فیصلہ محفوظ

0
67

لاہور ہائیکورٹ،

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پرسماعت

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لے کر فوری پیش ہونے کی ہدایت کی تھی

جسٹس شاہد بلال حسن نے اشباء کامران کی درخواست پرسماعت کی

درخواست گزار اشبا کامران ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئی
ہم مغلیہ سلطنت میں نہیں رہتے، 24کروڑ عوام سے زیادتی ہو رہی ہے،موقف درخواست گزار

کل کو کہیں گے ابا جی کو بٹھا دیں،عدالت ملک کی کسٹوڈین ہے،موقف

کس طرح آئین کی خلاف وردی کی گئی،عدالت

عدالت ذمہ داروں کیخلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے،درخواست گزار وکیل

اگر میں نے غلط پٹیشن کی ہےتو میرے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے،وکیل درخواست گزار

آئین میں نائب وزیراعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں،موقف

عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کا اقدام کالعدم قرار دے،استدعا

Leave a reply