نائب صدر کو کس پر فخر ؟

1
189

دبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) یو اے ای میں اماراتی ویمن ڈے منایا گیا ، جس میں عبایا پہنی ہوئی خواتین نے گاڑیاں سڑکوں پر دوڑانے کا مقابلہ کیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی ویمن ڈے پر عبایا ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں عبایا پہنے ہوئے خواتین نے جوش وخروش سے شرکت کی ۔

عبایا ریلی کے شان دار انعقاد پر یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اماراتی خواتین نے دنیا کو بتایا ہے کہ وہ کون ہیں ؟ انہوں نے خواتین سے کہا کہ ہمیں ترقیاتی عمل میں آپکی شاندار شرکت پر فخر ہے ۔

1 comment

Leave a reply