نئے نوٹ نے تہلکہ مچادیا
قاہرہ : (ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کی تصویر زیر گردش ہے ، جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مصر کی نئی 50 پاؤنڈ کرنسی ہے ، جو جلد ہی متعارف کرا دی جائے گی۔
فرعون کی تصویر والے نوٹ کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، اور اس کی مخالفت میں خوب کمنٹس کیے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم افراد نے اس کی تصدیق کی کہ اس نئے نوٹ کو مصر میں جلد متعارف کروایا جائے گا ۔
معاملہ جب حد سے زیادہ بڑھ گیا تو مصر کے سنٹرل بینک نے بھی اپنی خاموشی توڑ دی، بینک ذرائع نے اس بات کی تردید جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی کاغذی نوٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کیا جائے گا ۔
مزید تحقیق پر پتہ چلا کہ یہ ڈیزائن ایک افواہ ہے اور اس نوٹ کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔