نئی نویلی دلہن نےگدھی کہنےکی وجہ سےطلاق لے لی
ہاٹ لائن نیوز : شادی کی تقریب میں نوبیاہتا دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر مشکل میں پڑ گیا۔
مصر سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ رانیہ نامی دلہن نے اپنے شوہر کیخلاف طلاق کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے ہجوم کے سامنے میری بے عزتی کی اور مجھے ‘تم گدھی ہو’ کہا۔
رانیہ نےکہا کہ شادی کے دن تقریب میں شرکت کے دوران میں زمین پر گر گئی اور جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی لیکن میرے شوہر نے مہمانوں کے سامنے مجھے کہا کہ ‘اٹھوگدھی’ اور میرے بھائی نے مداخلت کی۔ اور اسی طعنے سے جواب دیا کہ دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوا اور میں شادی چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔
رانیہ نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے واپس لینےکیلیے آئے لیکن میرے والد اور بھائی نےمجھے انکےساتھ بھیجنے سےانکار کردیا۔رانیہ نے اس سےطلاق کامطالبہ بھی کیالیکن شوہر نےطلاق دینےسےانکار کر دیا۔