ہاٹ لائن نیوز : وفاقی کابینہ کی آئندہ سال کیلیے منظور کی گئی حج پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کیمطابق ایک لاکھ 79 ہزار 2سو10 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار کےدرمیان ہوگا۔
اسپانسر شپ سکیم کے تحت سرکاری سکیم کا کوٹہ 5 ہزار اور پرائیویٹ کا کوٹہ 25 ہزار ہو گا جبکہ حج کوٹہ مساوی طور پر تقسیم کیا جائیگا۔
کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے درخواستیں قبول کرنے کے خواہشمند بینکوں کا انتخاب کیا ہے۔