پٹواریوں کی بھرتی پر عدالت کیوں برہم ؟

0
166

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پٹواریوں کی بھرتی میں مقامی افرادکو نظر انداز کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے پٹواریوں کی بھرتی کےحوالے سے رولزطلب کرلئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پٹواری کس قانون کےتحت بھرتی ہوتے ہیں عدالت کو آگاہ کیاجائے ، کسی بھی پاکستانی شہری کو مقامی ضلع کانہ ہونے کی بناء پر نوکری کےحصول سے کیسے روکا جاسکتاہے ، کسی بھی عہدے پر مخصوص شہر کے شہریوں کوکیسے فوقیت دی جاسکتی ہے ،آئین میں تو کسی بھی شہری کو ملازمت کےحصول سے نہیں روکا جاسکتا ، کیا پٹواریوں کی بھرتی کے رولز آئین سے متصادم ہوسکتے ہیں۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار آفاق کےوکیل پیر اللہ رکھا سیفی نے دلائل دئیے ۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں پٹواریوں کی بھرتی کااشتہار آیا۔اشتہار کےمطابق متعلقہ اضلاع کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کےاہل تھے ، طے شدہ طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے ڈومیسائل رکھنے والوں کو نوکری پر رکھ لیاگیا لہذا عدالت پٹواریوں کی میرٹ کےبرعکس بھرتیوں کو کالعدم قرار دے۔

Leave a reply