50

’میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو‘نوجوان کا بابراعظم سے محبت جتانے کا انوکھا انداز

لاہور (ہاٹ لائن نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم کی محبت میں صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے بھی مبتلا نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک انوکھا اور دلچسپ پوسٹر وائرل ہے جس میں ایک کرکٹ کے متوالے، نوجوان لڑکے نے بابر اعظم کے ساتھ انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔ نوجوان کی جانب سے تھامے گئے اس پوسٹر پر بابر اعظم اور اس لڑکے کی ایڈیٹ کی گئی تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔اس ترمیم شدہ تصویر میں بابر اعظم کو دولہے اور نوجوان کو دُلہن کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹر پر نوجوان نے بابر اعظم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں اور بابر، اگر میں لڑکی ہوتا تو‘۔واضح رہے کہ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹے قبل ہی شیئر کیا گیا ہے، یہ پوسٹر کس میچ میں استعمال کیا گیا تھا اور لڑکے کا تعلق کس شہر سے ہے؟ اس سے متعلق معلومات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں