میڈیکل کالج کی طالبہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

0
94

ہاٹ لائن نیوز : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ قتل کیس میں عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی ضمانت خارج کردی ۔

عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی ۔

عدالت نے ملزم ساجد علی اور امجد شیر کی ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ، عدالت نے دونوں ملزمان کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔

پولیس نے دونوں ملزمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے کا عدالت میں بیان دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔

Leave a reply