میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے، خواجہ آصف 65

میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی آزادی بہت اہمیت کی حامل ہے، ہمارے صحافیوں کو عالمی اداروں کے مطابق خطرات کا سامنا ہے، ہمیں اگر صحافی کی بات پسند نہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ان کو دبائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنا چاہئے، ہمارے صحافی اٹھائے بھی گئے، ان پر حملے بھی ہوئے، ان کے قتل بھی ہوئے، صحافت کا مقید ہونا درست نہیں، صحافیوں کا رائٹ ٹو انفارمیشن رکنا نہیں چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافت کو مکمل آزاد ہونا چاہئیے، صحافی اپنی اکاونٹیبیلیٹی خود کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں