کراچی (ہاٹ لائن ) حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پہلے زبان بند تھی اب کھل کر کھیلیں گے، اب جھاڑو سے ایک ساتھ سب کو صاف کریں گے، ابھی میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی بیٹی کہتی ہے ان سے لڑنے کی ہمت نہیں۔ انصاف کا حصول سندھ میں ناممکن
ہے۔ ناظم اور شیرین کو انصاف نہیں ملتا۔ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے بعد پراسیکیوشن نے فائل روکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ اب کہتا ہے تفتیش ٹرانسفر کی جائے، عدالت کو نوٹس لینا چاہیے کیا غریب کو انصاف نہیں ملے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو کیوں ہٹانے کی کوشش کے جارہی ہے؟ عمران خان نے اقوام متحدہ میں توہین رسالت نامنظور کہا۔ عمران خان کا گناہ اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرنا ہے۔ امریکہ کو اڈے دینے سے منع کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز اور زرداری کے دور میں چار سو ڈرون حملے ہوئے۔ عمران خان نے بیرونی طاقتوں کو منع کیا۔ روس کے حملے پر یورپی ممالک نے مذمت کا کہا۔ ان کو منع وہی کرسکتا ہے۔ جس کی دولت اور جائیدادیں یورپ میں نہیں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سارے دشمن واضح ہوگئے ہیں۔ اسی فیصد قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ پہلے زبان بند تھی اب کھل کر کھیلیں گے۔ اب جھاڑو سے ایک ساتھ سب کو صاف کریں گے۔ عدم اعتماد آئینی حق ہے، ہمارا کام اس کا دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ عدم اعتماد آئینی ہے، لیکن لوٹا کریسی غیر قانونی اور غیر قانونی ہے۔
