میٹر ریڈرز کا انوکھا مطالبہ

0
168

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آئیسکو حکام نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف شدید عوامی احتجاج کے بعد پولیس سے سکیورٹی مانگ لی ہے ، جب کہ میٹر ریڈرز نے ریڈنگ کے لیے جانے سے انکار کر دیا ہے ۔

ملک بھر میں بجلی کے بلوں نے آگ لگا دی ہے اور عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں ، مشتعل افراد نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر بل نہ بھرنے کا اعلان کر دیا ہے ، جبکہ کچھ علاقوں میں واپڈا اہلکاروں پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

عوام کے اس شدید ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں بجلی فراہمی کے ادارے نے اپنے تحفظ کے لیے اسلام آباد پولیس سے سکیورٹی مانگ لی ہے ، جب کہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر میٹر ریڈرز نے ریڈنگ کے لیے جانے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a reply