میوزیم میں انوکھی چوری ، ملزم کیسےپکڑاگیا؟

1
184

میونخ: (ہاٹ لائن نیوز)جرمنی کے ایک عجائب گھر کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں اصلی پینٹنگز کو جعلی کاپیوں سے بدل کر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میونخ کے ڈوئچز میوزیم کے 30 سالہ سابق ملازم کی شناخت سخت جرمن پرائیویسی قوانین کی وجہ سے جاری نہیں کی گئی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ ملازم نے اپنی کاپیوں کے ساتھ کم از کم چار پینٹنگز تبدیل کرنے کا اعتراف کیاہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ ملازم نے 2016 اور 2018 کے درمیان مختلف نیلامیوں میں آرٹ پینٹنگز فروخت کیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا۔ اس نے اس رقم کا استعمال پرتعیش سامان جیسے مہنگی کلائی گھڑیاں اور رولس رائس کار خریدنے میں بھی کیا۔

سابق ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کیا اور کہا کہ اس نے اپنے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹور رومز تک رسائی حاصل کی اور ملک کے قیمتی ثقافتی اثاثوں کو فروخت کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھایا ۔

1 comment

Leave a reply