میسی پر حملہ کرنے والا کون ؟

2
144

لاس اینجلس: ( ہاٹ لائن نیوز) لاس اینجلس ایف سی کیخلاف میچ میں لیونل میسی کے ایک مداح نے لیونل میسی پر حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرمیامی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاس اینجلس ایف سی کیخلاف میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی کے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو پکڑنے کی کوشش میں گراؤنڈ کے اندر دوڑ لگا دی اور وہ لیونل میسی تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گیا تھا تاہم میسی کے باڈی گارڈ نے بھاگتے ہوئے اس مداح کو پکڑلیا۔

گراؤنڈ کے اطراف میں موجود سیکیورٹی گارڈز نے بھی اس دوران دوڑ لگا دی لیکن ان سیکیورٹی گارڈز سے قبل میسی کا ذاتی باڈی گارڈ مداح تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ، خیال کیا جا رہا ہے کہ مداح لیونل میسی کو گلے لگانے کی کوشش کررہا تھا ۔

2 comments

Leave a reply