میری عامر لیاقت سے صلح کی بات ہوچکی تھی، دانیہ 16

میری عامر لیاقت سے صلح کی بات ہوچکی تھی، دانیہ

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، عامر لیاقت حسین سے علیحدگی کے لیے خلع کا دعویٰ کرنیوالی تیسری بیوی دانیہ نے اب دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے انکی صلح کی بات ہوچکی تھی۔

لودھراں میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے بیٹی دعا نے اچھا نہیں کیا۔

دانیہ کے مطابق عامر لیاقت یہ بھی کہتے تھے کہ مجھے تم میں اپنی بیوی بیٹی اور ماں نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت حسین کہتے تھے تم آجاؤ میں تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ساری باتیں بھلا دیں گے، جو تمہاری اور میری عزت گئی اس کو دوبارہ پالیں گے۔

دانیہ نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ان کی دولت کے لیے اب باتیں کررہی ہوں۔ اللّٰہ عامر لیاقت کو جنت میں جگہ دے اور ان کے قبر کا عذاب بھی ختم کرے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین آج بعد نمازِ جمعہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں