میری صحت بالکل ٹھیک ہے، نواز شریف

0
59

میری صحت بالکل ٹھیک ہے، نواز شریف

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے،لندن میں ن لیگی ورکرز سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں اب ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے، پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں ہو رہا۔

Leave a reply