میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0
113

ہاٹ لائن نیوز : میراتھن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر کیلون کپٹم مغربی کینیا میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 24 سالہ ایتھلیٹ کیلون کپٹم اتوار کی رات مغربی کینیا کے علاقے کپٹاگیٹ سے ایلڈورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ پولیس کمانڈر پیٹر مولینیج کا کہنا ہے کہ حادثہ اتوار کی رات گیارہ بجے پیش آیا، کار میں تین افراد سوار تھے، ان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ایک کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کمانڈر نے تصدیق کی کہ مرنے والوں میں ایتھلیٹ کیلون کپٹم اور ان کا کوچ شامل ہے۔ کیلون کپٹم گاڑی چلا رہاتھا جب گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسچن کو نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ “اس تباہ کن نقصان سے صدمے میں اور غمزدہ ہیں۔”

Leave a reply