میدانی علاقوں میں موسم کیسا رہےگا؟

0
173

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا۔

بالائی سندھ، پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دن اور رات کودھند چھائی رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد جبکہ سرگودھا، لاہور، اور نارووال ، گوجرانوالہ میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد،رحیم یار خان، حافظ آباد ، سیالکوٹ، اور گجرات میں دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد، موہنجو داڑو، منڈی بہاؤالدین، جہلم،سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی چارسدہ نوشہرہ،پڈعیدن، مردان، صوابی، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply