میجر محمد اکرم کی 52ویں برسی آج منائی جائے گی

0
117

ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج کے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جائے گا۔

1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمان کرتے ہوئے مشرقی پاکستان کے ہلی محاذ پر مسلسل 14 دن تک اپنے سے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کی پیش قدمی کو روکا اور دشمن کا حملہ ناکام کردیا۔

وہ 1971 کی جنگ میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے ، بہادری اور جرات کی نئی داستان رقم کرنے پر میجر محمد اکرم کو پاک فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

Leave a reply