ہاٹ لائن نیوز : میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی بازیابی قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ اس وقت 19 سے 20 پاکستانی شہری غیر قانونی کمپنیوں کی وجہ سے وہاں موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت اب تک 29 شہریوں کو بچانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2022 سے ملک کے مختلف حصوں سے روزگار کی تلاش میں میانمار جانے والے افراد کو غیر قانونی کمپنیوں اور کیمپس سے بازیاب کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان گینگز کا تھائی لینڈ کے شہر ماے سوت میں ایک بڑا سیٹ اپ ہے جہاں سے تمام مواصلات اور لوگوں کو میانمار بھیجا جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے منی لانڈرنگ اور فراڈ کے ذریعے ان پاکستانیوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔