ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی 8 سال بعدڈراموں میں واپسی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
مہوش حیات 7 ماہ قبل ٹیلی فلم ‘اجازت’ کیساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آئیں جس میں انہوں نے حسن شہریار یاسین کیساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اگرچہ اداکارہ کی اس ٹیلی فلم سے 7 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی تاہم انہوں نے اپنا آخری ڈرامہ 8 سال قبل کیا تھا۔
اب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مہوش حیات 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہیں، اس نئے ڈرامے میں وہ احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرینگی جب کہ یہ ڈرامہ نجی انٹرٹینمنٹ چینل پر نشر کیا جائیگا۔